Events Gallery


Chief Minister Punjuab Syed Mohsin Naqvi has Inagurated PAFDA (29-1-2024)

لاہور29 جنوری:-وزیراعلی محسن نقوی نے 7سال سے تعطل کا شکار منصوبے کو چند ماہ میں پایہ تکمیل تک پہنچا دیااور پنجاب ایگریکلچر،فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور آڈیٹوریم بھی دیکھا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کو معیار و رفتار کے ساتھ مکمل کرنے پر سیکرٹری تعمیرات ومواصلات اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔وزیراعلی محسن نقوی کو پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتا یا گیاکہ پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا پراجیکٹ 2017میں شروع ہوا تھا۔ وزیراعلی کی کاوشوں سے چند ہی ماہ میں پی اے ایف ڈی اے کے پراجیکٹ کو مکمل کر دیا گیاہے۔ پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری میں انسانوں اور جانورں کیلئے مخصوص ادویات کا ٹیسٹ ہو سکے گا۔ لیبارٹری میں پہلی مرتبہ زرعی مداخل،پیسٹی سائیڈ،کھاد کا کوالٹی ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔پی اے ایف ڈی اے کے ذریعے پہلی مرتبہ کارڈیک سٹنٹ اور آرتھوپیڈک امپلانٹس کاکوالٹی چیک ممکن ہو گا۔پی اے ایف ڈی اے لیب میں کاسمیٹک،ڈبوں میں بند محفوظ خوراک کا کوالٹی ٹیسٹ بھی ہو گا۔پاکستان کی پہلی پی اے ایف ڈی اے لیب میں مائیکرو لیول کیمیائی مواد،منرلز ٹیسٹنگ بھی ممکن ہو گی۔ پی اے ایف ڈی اے لیب میں ایڈوانس لیول ٹیسٹ اور یونیفائیڈ کراس ٹیسٹنگ کی جا سکے گی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ 2 حکومتو ں سے پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ زیر التواء تھا، محکمہ تعمیرات ومواصلات او ر داخلہ نے بڑی محنت سے پراجیکٹ مکمل کیاہے۔پی اے ایف ڈی اے کا سٹرکچر تعمیر کرنا اور آلات نصب کرنا بہت اہم کام تھا۔ پی اے ایف ڈی اے میں ایچ آر الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھرتی کریں گے۔ الیکشن کے بعد پی اے ایف ڈی اے میں بھرتی شروع ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پی اے ایف ڈی اے کی بلڈنگ تیار ہے اور آلات بھی موجود ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے لیبارٹری فوڈ، ایگریکلچر اور ڈرگز کی ٹیسٹنگ لیب ہوگی۔ پی اے ایف ڈی اے پاکستان کی بہترین لیب ہوگی۔ پی اے ایف ڈی اے کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے سابقہ ڈی جی کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا۔ سابقہ ڈی جی اشرف طاہر کی کمی محسوس ہورہی ہے،اس سارے کام کے پیچھے ان کی بھی محنت ہے، اللہ تعالیٰ انکو جنت میں جگہ دے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ نوجوانوں کو کینیڈا بھجوانے کیلئے پنجاب حکومت نے کینیڈا میں ایک اہم ایم اویو پر دستخط کئے ہیں جس سے بہت فائدہ اٹھایاجاسکتا ہے۔آنے والی حکومت کینیڈا سے کئے گئے معاہدے کا فالو اپ کرے گی۔ کینیڈا کے ساتھ ایم او یو دستخط کرنے کے حوالے سے آج رات ٹیم سے بریفنگ لوں گا۔ انشاء اللہ 7فروری تک تمام منصوبوں کا افتتاح ہوجائے گا او رفنکشنل ہوں گے۔ پی اے ایف ڈی اے بلڈنگ کا ابتدائی تخمینہ 6.7ارب روپے تھا، التواء کی وجہ سے 15ارب روپے لاگت آئی ہے۔ کسی سرکاری ملازم کو کسی بھی پارٹی کے جلسے میں شمولیت کی ہدایت نہیں کی نہ ہی ہم یہ افورڈ کرسکتے ہیں۔ الیکشن کے حوالے سے جہاں سے شکایت آرہی ہے وہاں سخت ایکشن لیا جارہاہے۔ جہاں بھی الیکشن رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے،ہم نے الیکشن کمیشن کو اطلاع دی اور اجازت لے کر ایکشن لیاہے۔ الیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے میں کسی قسم کا کوئی انتظار نہیں کیاجارہاہے۔انشا ء اللہ صحافی بھائیوں کو مایوس نہیں کریں گے۔ پنجاب میں مجموعی طورپر 49ہزار پولنگ سٹیشن ہیں تقریباً 6ہزار کے قریب حساس قرار کردئیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن،محکمہ داخلہ اور پولیس آزاد انہ اور شفاف الیکشن کرانے کے لئے ایک پیج پرہیں۔ہم اپنا کام کررہے ہیں، وفاقی حکومت اپنا کام کررہی ہے۔ صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ ڈاکٹر جمال ناصر،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری فوڈ، سیکرٹری زراعت،سی سی پی او، کمشنر لاہور،ڈی جی پی اے ایف ڈی اے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Visit of Technical Committee




Visit of ACS Home (28-11-2023)



CM Punjab Visited PAFDA (20-10-2023)


Meeting of Technical Committee (10-10-2023)


وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب ایگری کلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا اجلاس


Visit of Planning & Development team regarding the revision of PC-I of PAFDA


Additional Chief Secretary Home is presiding over the meeting regarding PAFDA


Meeting of PAFDA's Technical Committee (19-7-2023)


Caretaker CM Punajb Syed Mohsin Raza Naqvi Visited PAFDA 1-6-2023


Chief Minister and Chief Secretary Visited PAFDA


Additional Chief Secretary (ACS) home, visited PAFDA


Meeting of the Technical Committee of PAFDA


Federal Minister for Planning, Development and Reform visited PAFDA


Meeting of the Technical Committee of PAFDA (21-3-2022)


Inaguration of Training Lab by the Honourable Chief Minister of the Punjab


Chairman and DG Punjab Food Authority (PAFDA)


Visit of CEO, Punjab Board of Investment and Trade


Latest Pictures of Site 20-8-2021


Secretary INC Ahsan Bhutta Visited PAFDA



Main Building (B1) Main Building (B1) Main Building (B1) Main Building (B1)
Site Picture Site Picture2 Security Guard Post (B1) NAB Wall Side
PFSA/PAFDA Wall Side Multan Road Side Boundry Wall Cup Building